عشق لے گا دل میں جب انگڑائیاں
عشق لے گا دل میں جب انگڑائیاں
سب دھری رہ جائیں گی دانائیاں
اول اول انجمن آرائیاں
آخرش محرومیاں تنہائیاں
سوچ لیجے پھر تمنا کیجئے
سب کو راس آتی نہیں اونچائیاں
دیکھ لینا روشنی تک ساتھ ہیں
دوستوں کی خوش نما پرچھائیاں
ہیں ہماری نیک نامی کی دلیل
دور تک پھیلی ہوئی رسوائیاں
زلزلے سیلاب طوفاں حادثے
وقت کی اللہ رے انگڑائیاں
کیوں نہ ہو اپنا تعلق خوشگوار
تم بھی دنیا دار میں بھی کائیاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.