عشق مانوس التجا نہ ہوا
عشق مانوس التجا نہ ہوا
حسن آزردۂ جفا نہ ہوا
جیسا چاہا بنا لیا تم نے
اک کھلونا ہوا خدا نہ ہوا
بت خدا بن کے بار بار آئے
میں ہی شرمندۂ دعا نہ ہوا
سب غلط فہمیاں ہی مٹ جاتیں
دل سزاوار التجا نہ ہوا
ہائے مجبوریاں محبت کی
میں خفا ہو کے بھی خفا نہ ہوا
جانے لا کر کہاں ڈبو دیتا
خیر گزری وہ ناخدا نہ ہوا
آبرو کا تری خیال آیا
مجھ کو مرنے کا حوصلہ نہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.