عشق محنت کا صلہ حد سے سوا مانگتا ہے
عشق محنت کا صلہ حد سے سوا مانگتا ہے
دل وہ مزدور ہے اجرت میں وفا مانگتا ہے
بے سبب سڑکوں پہ آوارہ سا اک ننگا بدن
کوئی دیوانہ ہے زخموں کی قبا مانگتا ہے
وہ کثافت ہے ہواؤں میں کہ دم گھٹ جائے
پھر بھی جینے کی ہر انسان دعا مانگتا ہے
تیرے اس فعل کا مفہوم سمجھنا مشکل
تو ہے مختار مگر میری رضا مانگتا ہے
ہم قلندر کی نظر اور کہیں ہوتی ہے
ہم نہیں مانگتے وہ شے جو گدا مانگتا ہے
گھیر رکھا ہے اسے وقت کے فرعونوں نے
راہ پانی میں بنا دے وہ عصا مانگتا ہے
پاؤں بڑھتے نہیں کچلے ہوئے رستوں کی طرف
تیرا مقصودؔ الگ اپنی دشا مانگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.