عشق میں اپنے زبوں حال جو میرا دیکھا
عشق میں اپنے زبوں حال جو میرا دیکھا
ہنس کے فرمایا محبت کا نتیجہ دیکھا
کسی دشمن کے بھی دشمن کو دکھائے نہ خدا
جو مرے دل نے شب ہجر میں صدمہ دیکھا
اپنی آنکھوں میں رہی ماہ کی توقیر نہ کچھ
ہم نے جس دن سے تمہارا رخ زیبا دیکھا
ہم نے بازار محبت میں دل وارفتہ
ہر طرف تیرا ہی ہوتے ہوئے چرچا دیکھا
جب نظر پڑتی ہے صابرؔ تو غش آ جاتا ہے
پھر تو یکساں ہے نہیں دیکھا اسے یا دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.