عشق میں بے آبرو ہونا پڑا
دو ہی دن میں تم سے تو ہونا پڑا
تھی یہ کس کی آرزو جس کے لئے
تارک صد آرزو ہونا پڑا
لالہ زار سینہ ہاں تیرے لئے
آنکھ ہی کو آب جو ہونا پڑا
کن بلا نوشوں کا بزم دہر میں
شیشہ و جام و سبو ہونا پڑا
تا بہ کے لوں کام صبر و ضبط سے
آسماں سے دو بدو ہونا پڑا
عشق کا انجام رنگیں دیکھیے
اشک سادہ کو لہو ہونا پڑا
عندلیب باغ ہستی کو امیںؔ
مبتلائے رنگ و بو ہونا پڑا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.