عشق میں بے نقاب ہیں ہم لوگ
عشق میں بے نقاب ہیں ہم لوگ
آپ اپنا جواب ہیں ہم لوگ
ہم کو صبر و سکوں سے کیا نسبت
خوگر اضطراب ہیں ہم لوگ
جن سے قائم ہے زندگی کا جمال
وہ سراپا شباب ہیں ہم لوگ
نظم دنیا بدل دیا ہم نے
کس قدر کامیاب ہیں ہم لوگ
ہم پہ تاریخ عصر نازاں ہے
بانیٔ انقلاب ہیں ہم لوگ
حسن اور عشق کی حکایت کا
ایک رنگین باب ہیں ہم لوگ
ہم پہ ایمان لائیں اہل جہاں
آسمانی کتاب ہیں ہم لوگ
صبح محشر ہے آنکھ کا کھلنا
رہنے دو محو خواب ہیں ہم لوگ
راز فطرت جو کھولتے ہیں بہارؔ
ہاں وہ حکمت مآب ہیں ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.