Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق میں دیکھیں نہ دیوانوں نے رہ کی خواریاں

میر انجم پرویز

عشق میں دیکھیں نہ دیوانوں نے رہ کی خواریاں

میر انجم پرویز

MORE BYمیر انجم پرویز

    عشق میں دیکھیں نہ دیوانوں نے رہ کی خواریاں

    عقل والے گھر میں کرتے رہ گئے تیاریاں

    زندگی کے میکدے میں موت کے چلتے ہیں جام

    جام پینے کے لیے سب کی لگی ہیں باریاں

    جو بھی کانٹوں پر چلا آخر وہ پائے گا گلاب

    باعث انعام ہیں یہ راہ کی دشواریاں

    جن سعیدوں نے کیا پورا صیام زندگی

    وہ کریں گے میوہ ہائے خلد سے افطاریاں

    پاس سے دیکھیں تو کھلتی ہے حقیقت حسن کی

    دور سے لگتی ہیں ساری صورتیں ہی پیاریاں

    کون کہتا ہے جہاں سے رسم یاری اٹھ گئی

    اک نہ اک دن رنگ لے آئیں گی اپنی یاریاں

    دوسروں سے میں ہوں مجھ سے دوسرے ہیں بے خبر

    واہ مولیٰ کیا عجب ہیں تیریاں ستاریاں

    شاعران عہد نو نے کر دیا اردو کا خوں

    شاعری کے نام پر کرنے لگے فنکاراں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے