عشق میں حسن ہلچل مچاتا چلے
ساتھ میں ناز بھی کچھ دکھاتا چلے
عشق کی ضد ہے کہ حسن پابند ہو
درد کو اپنے دل میں چھپاتا چلے
وہ وفا کا الم لے کے نکلے اگر
صورت آئنہ کچھ دکھاتا چلے
کیفیت کو چھپانا بڑی بات ہے
عشق ہر بات لیکن بتاتا چلے
عشق بے چارے کا کام اتنا سا ہے
حسن کے ناز ہی بس اٹھاتا چلے
اس کی دیدہ وری دیکھ لیجے ذرا
اپنی آنکھوں سے کیا کیا سکھاتا چلے
اس ستم گر کا نکہتؔ ہے بدلہ عجب
بس وفا پر مری مسکراتا چلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.