عشق میں اتنا اثر ہو یہ ضروری تو نہیں
عشق میں اتنا اثر ہو یہ ضروری تو نہیں
ان کو اب میری خبر ہو یہ ضروری تو نہیں
گامزن ہوں میں جہاں جوش جنوں میں اے دوست
وہ تری راہ گزر ہو یہ ضروری تو نہیں
اشک بھی میرے جلا سکتے ہیں دامن ان کا
صرف آہوں میں اثر ہو یہ ضروری تو نہیں
وقت آتا ہے تو پھولوں میں بسر ہوتی ہے
عمر کانٹوں پہ بسر ہو یہ ضروری تو نہیں
جان دینا تو ہے آئین وفا میں لیکن
ظلم کی تیغ پہ سر ہو یہ ضروری تو نہیں
وہ تو آغوش تصور میں بھی آ سکتا ہے
حسن خود پیش نظر ہو یہ ضروری تو نہیں
ان کو پا سکتے ہیں جب خانۂ دل میں انورؔ
چاند کی سمت سفر ہو یہ ضروری تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.