عشق میں اضطراب کی دنیا
عشق میں اضطراب کی دنیا
دوسری ہے عذاب کی دنیا
ایک معنی میں دونوں ہیں موسوم
میری دنیا حباب کی دنیا
اسے چاہا ازل سے چاہا جسے
مرحبا انتخاب کی دنیا
شان مجھ کو دکھاتا ہے محشر
المدد اضطراب کی دنیا
بڑھ گئے جب حدود ہستی سے
اٹھ گئی خود حجاب کی دنیا
عشق میں جب وفا پہ بات آئی
بن گیا دل جواب کی دنیا
اس کرم پر بھی تم سے بن نہ سکی
کسی خانہ خراب کی دنیا
کون شے میں نہیں وہ جلوہ پذیر
ہے رواجاً حجاب کی دنیا
آنے دو وقت پرسش اعمال
چشم تر ہے جواب کی دنیا
دیکھ رافتؔ تو اپنا مستقبل
تا بہ کے یہ شباب کی دنیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.