عشق میں جب بھی سانحہ ہوگا
عشق میں جب بھی سانحہ ہوگا
دل ہی ٹوٹے گا اور کیا ہوگا
رات کو فون میں نہیں کرتا
وہ کوئی خواب دیکھتا ہوگا
اپنی ہمت جوان تو رکھو
بہتے دریا میں راستہ ہوگا
اس کو فرصت کبھی نہیں ہوگی
آدمی جو بھی کام کا ہوگا
اپنے گھر میں بڑا تو میں ہی ہوں
ہر کوئی مجھ سے ہی خفا ہوگا
رات کے دو بجے ہیں میکشؔ جی
اب تو وہ شعر کہہ رہا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.