عشق میں کامیاب آئیں گے
عشق میں کامیاب آئیں گے
ہو کے خانہ خراب آئیں گے
جب بھی ظلمت بڑھے گی دنیا میں
ہر طرف انقلاب آئیں گے
خود پہ اترانا چھوڑ دے ورنہ
تجھ پہ اک دن عتاب آئیں گے
آپ تو جا رہے ہیں میخانے
جا کے واپس جناب آئیں گے
خوشبوؤں کے سفیر ہیں جو لوگ
لے کے تازہ گلاب آئیں گے
کیا پتا تھا وہ اپنی آنکھوں میں
بھر کے جام شراب آئیں گے
آج پھر جشن ہے چراغوں کا
آج وہ بے نقاب آئیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.