عشق میں کامیاب ہوتا ہے
عشق میں کامیاب ہوتا ہے
جس قدر جو خراب ہوتا ہے
اس کا جس پر عتاب ہوتا ہے
لاکھ میں انتخاب ہوتا ہے
حسن جب بے نقاب ہوتا ہے
سارا عالم حجاب ہوتا ہے
نگہ التفات کو روکو
شوق تسکیں خراب ہوتا ہے
حسن سادہ مزاج کیا جانے
دل جہاں کامیاب ہوتا ہے
عشق کا دوسرا جواب کہاں
عشق اپنا جواب ہوتا ہے
ضبط کیجے تو عشق میں اکثر
ضبط نا کامیاب ہوتا ہے
ان کو قید نقاب سے کیا کام
جن کا جلوہ نقاب ہوتا ہے
درمیاں حسن و عشق کے افسوںؔ
ایک نازک حجاب ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.