عشق میں مبتلا کیا خود کو
عشق میں مبتلا کیا خود کو
خود ہی خود سے جدا کیا خود کو
پہلے اس کو بنایا ہے منزل
اور پھر راستہ کیا خود کو
میں بھی پہچاننے سے قاصر ہوں
تم نے آخر یہ کیا کیا خود کو
اوڑھ لی پنچھیوں نے خاموشی
میں نے جب بے نوا کیا خود کو
کھل کے ان اجنبی زمینوں میں
اس نے بے ذائقہ کیا خود کو
پیش کش پیار کی بھی ٹھکرا دی
اور بے آسرا کیا خود کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.