عشق میں سر کو جھکانا آپ کیا جانیں بھلا
عشق میں سر کو جھکانا آپ کیا جانیں بھلا
ٹوٹ کر رشتہ نبھانا آپ کیا جانیں بھلا
عشق کا اظہار کرنا تک نہیں معلوم ہے
دل لگی میں جاں لٹانا آپ کیا جانیں بھلا
آسماں میں جب ہوا کی سازشیں ہوں ہر طرف
تب پتنگوں کو اڑانا آپ کیا جانیں بھلا
جب چراغوں کی حفاظت آپ سے ہوتی نہیں
صبح کا سورج اگانا آپ کیا جانیں بھلا
اڑ رہی تتلی گرا دی ہے زمیں پر آپ نے
تتلیوں کے پر اٹھانا آپ کیا جانیں بھلا
آپ تو یہ سوچتے ہیں سب بیاں چہرے سے ہے
درد میں بھی مسکرانا آپ کیا جانیں بھلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.