عشق میں سرفراز ہیں ہم لوگ
عشق میں سرفراز ہیں ہم لوگ
صاحب امتیاز ہیں ہم لوگ
پوچھنا کیا ہماری ہستی کا
تیری ہستی کا راز ہیں ہم لوگ
ہر مصیبت کو ناز ہے جن پر
وہ مصیبت نواز ہیں ہم لوگ
شمع روئی ہے دیکھ کر جن کو
وہ سراپا گداز ہیں ہم لوگ
معصیت اور تصور رحمت
کس قدر پاک باز ہیں ہم لوگ
محفل دار ہو کہ بزم وفا
ہر جگہ سرفراز ہیں ہم لوگ
کیوں نہ رنگیں ہو نغمہ اپنا بہارؔ
بربط سوز و ساز ہیں ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.