عشق نا معتبر نہ ہو جائے
عشق نا معتبر نہ ہو جائے
خامشی فتنہ گر نہ ہو جائے
زلف پیچاں کے انتشار کو روک
شوق آشفتہ سر نہ ہو جائے
لطف غارت نہ ہو تمنا کا
آہ دل با اثر نہ ہو جائے
لذت درد کی دعائیں ہیں
کیوں خفا چارہ گر نہ ہو جائے
یہ دل بے خبر پہ لطف نگاہ
آشنائے نظر نہ ہو جائے
چھن نہ جائے نشاط بے خبری
آگہی درد سر نہ ہو جائے
دل بے تاب یہ تری دھڑکن
موت کی راہبر نہ ہو جائے
یہ ہم آغوشیاں تصور میں
کہیں ان کو خبر نہ ہو جائے
نہ میسر اگر ہو لذت عشق
زندگی درد سر نہ ہو جائے
ان کے وعدے اگر وفا ہو جائیں
زندگی معتبر نہ ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.