عشق نقصان تک نہیں پہنچا
یہ ابھی جان تک نہیں پہنچا
ایک مدت سے گھر کی جانب ہوں
پھر بھی دالان تک نہیں پہنچا
خواب تو بیشتر نظر آئے
کوئی عنوان تک نہیں پہنچا
آج پھر مر گیا کتابوں میں
پھول گلدان تک نہیں پہنچا
میری خواہش تھی قید سے چھوٹوں
کوئی زندان تک نہیں پہنچا
کس طرح ہم اسے دوا کہہ دیں
درد امکان تک نہیں پہنچا
حسن تیرا بہت ہے خوب مگر
ماہ کنعان تک نہیں پہنچا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.