Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق پہلے تو حسیں منظر میں لاتا ہے ہمیں

راگھویندر دیویدی

عشق پہلے تو حسیں منظر میں لاتا ہے ہمیں

راگھویندر دیویدی

MORE BYراگھویندر دیویدی

    عشق پہلے تو حسیں منظر میں لاتا ہے ہمیں

    باد میں بے حد گھنے جنگل دکھاتا ہے ہمیں

    سکھ بہت جلدی اٹھا دیتا ہے اپنے پاس سے

    دیر تک محفل میں اپنی دکھ بٹھاتا ہے ہمیں

    وہ خدا ہے جو سزا دیتا ہے کر کے در بدر

    اور وہ بھی ہے خدا جو در دکھاتا ہے ہمیں

    جس نے سیکھی ہیں ہمیں سے شعر کی باریکیاں

    اب غزل کہنے کا نسخہ وہ بتاتا ہے ہمیں

    جب بھی اونچا قد لگے تو آسماں کو دیکھنا

    آدمی بونا ہے کتنا یہ بتاتا ہے ہمیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے