Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق پیشہ ہیں تو نقصان اٹھاتے رہیے

انیس اشفاق

عشق پیشہ ہیں تو نقصان اٹھاتے رہیے

انیس اشفاق

MORE BYانیس اشفاق

    عشق پیشہ ہیں تو نقصان اٹھاتے رہیے

    پاس جتنا بھی زر دل ہے لٹاتے رہیے

    پیش خورشید کھلی رکھیے کتاب گلشن

    آیت پارۂ گل روز سناتے رہیے

    لکھ کے لے جائیے اک تازہ قصیدہ ہر روز

    خلعت و منصب و زر شاہ سے پاتے رہیے

    تیز ہے شعلۂ شب خاک نہ ہو جائیں مکاں

    رات بھر سارے مکینوں کو جگاتے رہیے

    رکھیے ہر حال میں یہ شمع تعلق روشن

    اور لو اس کی جہاں تک ہو بڑھاتے رہیے

    دام اس باغ سے جب تک نہ اٹھا لیں صیاد

    ان پرندوں کو فضاؤں میں اڑاتے رہیے

    تا نہ آئے کبھی خنجر کی روانی میں کمی

    میرے سینے پہ نئے زخم لگاتے رہیے

    ٹوٹنے دیجے نہ یہ سلسلۂ آمد نور

    شمع ظلمت کدۂ شب میں جلاتے رہیے

    ہم تو محکوم ہیں ہر ظلم پہ چپ ہیں اور آپ

    حاکم شہر ہیں سو خون بہاتے رہیے

    لوگ دیکھیں گے کہاں ایسے لہو کے منظر

    سب کو اس شہر کی تصویر دکھاتے رہیے

    ہو اگر حوصلہ تو کیجیے کج اپنی کلاہ

    ورنہ سر جیسے جھکاتے ہیں جھکاتے رہیے

    لشکر اس شہر کو ویران کیا چاہتے ہیں

    آپ کو جشن منانا ہے مناتے رہیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے