عشق سے جس کا دل گداز نہیں
عشق سے جس کا دل گداز نہیں
در عرفاں بھی اس پہ باز نہیں
در جاناں پہ ہے قیام و قعود
اپنی کوئی قضا نماز نہیں
وصل اس کا نہ کیونکے ہو دشوار
جس کے دیدار کے مجاز نہیں
شوق میں پوچھتا ہوں راہ حرم
گبر و مومن کا اعتبار نہیں
تیری عالی جناب میں محمود
مجھے کیا رتبۂ ایاز نہیں
نہیں ہونے کا کامل الایماں
جس کو عشق شہہ حجاز نہیں
ساتھ ہے بعد مرگ حسرت دید
بے سبب چشم اپنی باز نہیں
قلب اس کا ہے مثل دود سیاہ
شمع ساں جس کا دل گداز نہیں
کیونکہ دن عمر کے کٹیں بہ خوشی
مژۂ دید دل نواز نہیں
بند ہے باب مے کدہ جو فداؔ
کیا در توبہ تجھ پہ باز نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.