عشق تاروں سے نہ مہتاب سے دل داری کی
عشق تاروں سے نہ مہتاب سے دل داری کی
رات نے دھوپ کے بستر پہ سیہ کاری کی
میں وہ دہقان جنوں خیز ہوں جس نے اپنے
جسم کے کھیت میں زخموں کی شجرکاری کی
مدتوں لٹکی رہی موم کی زنجیر سے لاش
برف کے سوکھے ہوئے پیڑ پہ چنگاری کی
چند سانسوں کے لئے اپنا مداوا کر کے
تو نے امراض خداداد سے غداری کی
کچھ تغیر کی یہ راتیں بھی بہت لمبی ہیں
کچھ مری قوم کو عادت نہیں بیداری کی
سوئی کے چھید سے ہاتھی کا گزر ممکن ہے
اسے کہتے ہیں تخیل کی بہت باریکی
تم نے لفظوں کی نمائش پہ فقط دھیان دیا
میں نے کاغذ کے حسیں جسم پہ گل کاری کی
روح پر عطر لگا کے مرے پاس آیا کر
تیرے کردار سے بو آتی ہے مکاری کی
بزم دانش میں نہ منہ کھولنا اپنا حسرتؔ
تجھ سے امید نہیں مجھ کو سمجھ داری کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.