عشق تیرا ہے روبرو بخدا
عشق تیرا ہے روبرو بخدا
ہو گئی میں تو سرخ رو بخدا
اس کو پایا تو چین آیا ہے
جس کی رہتی تھی جستجو بخدا
عشق نے زندگی بنا ڈالی
عشق میرے ہے چار سو بخدا
راج کرتے ہیں مسند دل پر
اک محبت اور ایک تو بخدا
اس جگہ پر سکون ملتا ہے
ہو جہاں تیری گفتگو بخدا
بیعت عشق ہو گئی جب سے
دل یہ رہتا ہے با وضو بخدا
تیرے اشعار ہوں امر عنبرؔ
ہے یہی دل کی آرزو بخدا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.