عشق تجھ کو کبھی ہوا ہی نہیں
عشق تجھ کو کبھی ہوا ہی نہیں
کیا مری جان یہ تباہی نہیں
جس کو مانگا تھا عمر بھر کے لیے
وہ مجھے عمر بھر ملا ہی نہیں
لاپتہ ہوں میں جس کی چاہت میں
مجھ کو اس کا پتہ پتہ ہی نہیں
یوں اچانک مجھے وہ چھوڑ گیا
ساتھ جیسے کبھی وہ تھا ہی نہیں
زندگی ہاتھ جوڑتی ہے مگر
کہہ رہا ہے ہر اک سپاہی نہیں
کیا ترے پاس مفلسی ہے بتا
گر مرے پاس بادشاہی نہیں
جو مرے ساتھ ہو رہا ہے یہاں
مجھ کو منظور یا الٰہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.