عشق وحشت ہوا وحشت سے جنوں خیز ہوا
عشق وحشت ہوا وحشت سے جنوں خیز ہوا
یعنی پیمانا مرا آگ سے لبریز ہوا
چاند سورج کو بلا لیتا ہے گھر میں اپنے
تیرا شاعر تو ترے عشق میں تبریز ہوا
تیری خوشبو سے مری روح پہ طاری ہے سرور
تیرے بوسے سے مرا لب گل نوخیز ہوا
اس طرح مجھ میں سمایا ہے کہ اک نور خدا
عرش سے آ کے مری روح میں آمیز ہوا
چھو گیا تیرا دوپٹہ جو اچانک مجھ سے
دھڑکنیں بڑھنے لگیں خوں شرر انگیز ہوا
کروٹیں لیتا رہا درد مری پلکوں پر
دشت امکان وفا زخم سے گل ریز ہوا
تیرے احساس نے بدلا ہے تصور کا مزاج
تیرا گل رنگ مری فکر کا رنگریز ہوا
دھوپ جب رخ کی تیرے اتری مری آنکھوں میں
گلشن عشق چمک اٹھا دل آویز ہوا
وقت سجدہ جو ترے پاؤں پہ ٹپکا تھا ندیمؔ
قطرۂ اشک مرا سیل بلا خیز ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.