گرم سنسان دوپہر اور میں
گرم سنسان دوپہر اور میں
سونا آنگن گھنا شجر اور میں
سر خمیدہ گرفتہ دل دالان
خستہ محراب گرتے در اور میں
لیے بیٹھے ہیں دل میں سو شکوے
اس گلی کے شجر حجر اور میں
ہائے وہ سرخ خشمگیں آنکھیں
ہائے وہ سرزنش کا ڈر اور میں
ہائے وہ پوپلی ہنسی کے پھول
ہائے وہ مہرباں نظر اور میں
کوئی حقہ سا گڑگڑاتا ہے
بات کرتے ہیں بام و در اور میں
مجھ پہ ہنستا یہ پوپلا بوڑھا
میری تہذیب کا کھنڈر اور میں
- کتاب : ایک دیا اور ایک پھول (Pg. 91)
- Author : عشرت آفریں
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2022)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.