عشرت گہ جہاں میں تماشہ ہے چار سو
عشرت گہ جہاں میں تماشہ ہے چار سو
یعنی فریب دشت تمنا ہے چار سو
نقش و نگار وحشت دلگیر کے سوا
دامان گل فروش میں اور کیا ہے چار سو
سیر و طواف گوہر رنج و الم کرو
حد نظر میں عشق کی دنیا ہے چار سو
سن کر بیان باد صبا ہو گیا یقین
تیری زبان شیریں کا چرچا ہے چار سو
اک بحر تیرگی کے سوا کیا تھی کائنات
اب تو تری اداؤں کا جلوہ ہے چار سو
اوراق آسماں کے بھی دیکھے ہیں کھول کر
ہم دونوں ہی کے عشق کا قصہ ہے چار سو
اک دن کھلے گا بن کے گل انقلاب عشق
میرا لہو زمین پہ بکھرا ہے چار سو
سورج بھی جس کی تاب سے تھرا کے ہٹ گیا
وہ برق زیر ہستیٔ اشیا ہے چار سو
ہے مرکز نشاط دو عالم ندیمؔ جی
بچوں نے میرے نقشہ وہ کھینچا ہے چار سو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.