اسی ادا پہ ستمگر کا سر بلند ہوا
نظر وہاں پہ اٹھی دل یہاں پہ بند ہوا
خدا رکھے اک انہی کو ترس نہیں آیا
رقیب تک مری حالت پہ درد مند ہوا
بڑھا نہ راہ محبت پہ کاروان جنوں
خدا کا شکر کہ نالہ مرا بلند ہوا
جو ہم نہ کر سکے پیری نے کر دیا آ کر
چراغ حسن بجھا ان کا کام بند ہوا
سزائے عشق نہ کرتا طلب میں خاطر غیر
وہ عمر بھر کے لیے ان کے دل میں بند ہوا
ہمیں وصال سے مطلب انہیں وصال سے خار
پسند جو تھا ہمیں ان کو ناپسند ہوا
الٰہی خیر کہ عرش بریں بھی ٹاپ گیا
خیال حضرت حارثؔ عجب بلند ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.