اسی لئے تو یہ انجام اسے گوارہ نہیں
اسی لئے تو یہ انجام اسے گوارہ نہیں
وہ جیت تو گیا مجھ سے میں اس سے ہارا نہیں
نیا نیا سا تھا پیشہ میں اپنے وہ قاتل
سو اس نے قتل کیا میرا مجھ کو مارا نہیں
اساتذہ کا کہا شعر ہے کوئی وہ شخص
کھلا ہے تھوڑا ہی مجھ پہ ابھی وہ سارا نہیں
کوئی کسی کا نہیں اور یہ بات ٹھیک بھی ہے
قریب ہے وہ ہمارے بہت ہمارا نہیں
سلگ رہے ہیں اننتؔ آپ کس لئے اتنا
انہیں جو چاہیئے وہ چاند ہے ستارہ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.