اسی سبب سے تری آرزو زیادہ ہے
اسی سبب سے تری آرزو زیادہ ہے
تو بے وفا ہے مگر خوبرو زیادہ ہے
سکون ملتا نہیں ہے مجھے کسی صورت
وہ درد لے کہ تری جستجو زیادہ ہے
جہاں سے گزریں وہی روشنی ہے پھیلی ہوئی
جدھر بھی دیکھیں وہی روبرو زیادہ ہے
ترا خیال میں خود سے زیادہ رکھتا ہوں
تو کیا یہ سچ ہے کہ اب مجھ میں تو زیادہ ہے
بہاتے رہتے ہیں آنکھوں سے اشک کی صورت
ہماری آنکھ میں شاید لہو زیادہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.