اسی صورت ہم اپنا راز دل شاید نہاں کر لیں
اسی صورت ہم اپنا راز دل شاید نہاں کر لیں
نذیر محمد آرزو جے پوری
MORE BYنذیر محمد آرزو جے پوری
اسی صورت ہم اپنا راز دل شاید نہاں کر لیں
زمانے بھر کو اپنے آپ سے ہم بد گماں کر لیں
فریب عشق کا مارا ہوا گم کردہ منزل ہوں
شریک اپنا کہیں مجھ کو نہ اہل کارواں کر لیں
تماشہ ہی اگر مقصود ہے اس حسن پیکر کا
تو اپنا دل تو اس قابل ذرا اہل جہاں کر لیں
حرم کا شیخ کو اور برہمن کو دیر کا دعویٰ
تمہاری کس جگہ تخصیص اے جان جہاں کر لیں
اگر اہل حرم چاہیں خدا کو مہرباں کرنا
تو مے خانے میں آکر بیعت پیر مغاں کر لیں
وہاں پہنچاؤں لے جا کر جہاں منزل ہی منزل ہو
جو اہل کارواں مجھ کو ہی میر کارواں کر لیں
ادھر موج تبسم اور ادھر انگڑائیاں ان کی
بتاؤ آرزوؔ اب صبر کا کیسے گماں کر لیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.