اتنا آساں ہے چھوڑنا اس کو (ردیف .. ے)
اتنا آساں ہے چھوڑنا اس کو
دوسرا عشق پھر جٹانا ہے
اصل میں جھوٹ بولتے ہو تم
اس لیے آئنہ دکھانا ہے
آج بھی سادگی قیامت ہے
ہر دکھاوے کو یہ دکھانا ہے
مخبری کر رہے ہیں جو اس کی
ان کو سب کچھ غلط بتانا ہے
درگزر ہونے تھے گناہ مرے
یہ مرض تو فقط بہانہ ہے
اصل عزت چھپی ہے ذلت میں
ہاں مگر تم نے کب یہ جانا ہے
ضبط قابو میں آ گیا پھر سے
اس کو اب ٹھیک سے بتانا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.