اتنا اچھا ہوں اداکار چھپا دیتا ہوں
اتنا اچھا ہوں اداکار چھپا دیتا ہوں
غم ہزاروں پس دیوار چھپا دیتا ہوں
سب مرے دوست تجھے دوست سمجھتے ہیں مرا
جو مجھے تو نے دئے خار چھپا دیتا ہوں
میری بے چینیاں مجھ سے نہیں دیکھی جاتیں
خود کو لے جا کے کہیں یار چھپا دیتا ہوں
آج اچھا ہے سویرے سے مرا موڈ بہت
ایسا کرتا ہوں کہ اخبار چھپا دیتا ہوں
آتے جاتے ہوئے پڑتی ہے نظر لوگوں کی
آ تجھے میں دل بیمار چھپا دیتا ہوں
تجھ کو سچائی کا انجام نہیں ہے معلوم
میں تجھے میرے قلم کار چھپا دیتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.