اتنا بچوں پہ دھیان دینا ہے
اتنا بچوں پہ دھیان دینا ہے
جیسے خود امتحان دینا ہے
پر ہمارے بھلے ہی کٹ جائیں
حوصلوں کو اڑان دینا ہے
اب ضرورت نہیں ہے شعلوں کی
اک بھڑکتا بیان دینا ہے
عشق کی فصل ہو گئی برباد
پھر بھی ہم کو لگان دینا ہے
خود یہ بچے شکار کر لیں گے
ہاتھ میں بس کمان دینا ہے
ہم عدالت سے خود نپٹ لیں گے
آپ کو بس بیان دینا ہے
عشق میں دل لٹا چکے ارشدؔ
اب بتاؤ کہ جان دینا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.