اتنا احساس تو دے پالنے والے مجھ کو
اتنا احساس تو دے پالنے والے مجھ کو
میں سنبھل جاؤں اگر کوئی سنبھالے مجھ کو
بے سہارا ہوں کسی وقت بھی گر جاؤں گا
اپنی دیوار میں جو چاہے ملا لے مجھ کو
ڈوبنے سے جو بچائے گا وہ کیا پائے گا
میں ابھی لاش نہیں کون نکالے مجھ کو
میں پیمبر تو نہیں تھا کہ اماں پا جاتا
کیا چھپاتے بھی کہیں مکڑی کے جالے مجھ کو
میں بھی روشن ہوں مگر صبح کے تارے کی طرح
چند لمحوں میں ڈبو دیں گے اجالے مجھ کو
کیا ضروری ہے کہ دشمن ہی کے سر جائے عذاب
کر دیں احباب ہی قاتل کے حوالے مجھ کو
تجھ سے حالات کے پتھر نہ سہے جائیں گے
اپنے احساس کا آئینہ بنا لے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.