اتنا ہی تو ہوا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
اتنا ہی تو ہوا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
خود کو بھلا دیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
آنکھوں کو ان کا گوہر مقصود مل گیا
ہاتھوں سے دل گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
دیکھا تجھے تو کاٹ لیں ہاتھوں کی انگلیاں
کچھ ہوش کب رہا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
سب کچھ ہے تو ہی تو یہاں ہم کچھ بھی ہیں نہیں
یہ سچ تو اب کھلا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.