اتنی آسانی سے مجھ کو نہیں پانے والے
اتنی آسانی سے مجھ کو نہیں پانے والے
کھو بھی سکتے ہیں مری کھوج لگانے والے
ہم جو آئے تو کھلی پھولوں کی دوکان یہاں
پہلے یہ لوگ تھے بس کھانے کمانے والے
میری دنیا میں اگر رنگ نہیں بھر سکتا
مت بنا پھر مری تصویر بنانے والے
میں کہ صحرائے جنوں ہوں مری وسعت سمجھو
ہو گئے خاک مری خاک اڑانے والے
ان دنوں ہم بھی ہیں ناراض زمانے سے بہت
اور ہم سے بھی ہیں ناراض زمانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.