اتنی بھی دل سے احتیاط برق جمال یار کیا
اتنی بھی دل سے احتیاط برق جمال یار کیا
شوق امیدوار دیکھ طرف امیدوار کیا
کیسی خوشی کہاں کا غم کیسی خزاں بہار کیا
زندگی ایک جبر ہے جبر پہ اختیار کیا
وعدہ پہ کوئی کیوں جئے وعدہ کا اعتبار کیا
کشمکش حیات ہے موت کا انتظار کیا
پہلے بھی دل میں درد تھا آہ نہ تھی لب آشنا
چھٹ گیا ہاتھ سے مرے دامن اختیار کیا
حسن کی ابتدا نہیں عشق کی انتہا نہیں
فکر کی وسعت نظر قابل اعتبار کیا
ایک نظر کا کام ہے لوٹ لے دل کی کائنات
عہد شباب حسن و عشق آئے گا بار بار کیا
راہ غم فراق میں موت کا آسرا نہ ڈھونڈھ
جس میں امید صبح ہو وہ شب انتظار کیا
جھوم رہی ہے ہر نظر میکدۂ سرور میں
آج فضا پہ چھا گئی مستیٔ چشم یار کیا
ایک لطیف عکس ہے اپنے خیال کا منیرؔ
شان سکوت عشق کیا جلوۂ بے قرار کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.