اتنی پیاری ہنسی تمہاری شہزادی
اتنی پیاری ہنسی تمہاری شہزادی
سارے گھر کو جگ مگ کرتی شہزادی
رہ رہ کرکے خیال تمہارا آیا ہے
دن بھر گونجی بات تمہاری شہزادی
موٹو پتلو گٹو بٹو دیکھ کے تم
پیٹ رہی ہو کتنی تالی شہزادی
چپ ہو جاؤ چپ ہو جاؤ چپ ہو تم
اتنا بھی کیا غصہ کرتی شہزادی
آج تمہارا ہپی بڈے ہوتا ہے
بولو ہم سے کیا کیا لو گی شہزادی
سبز دعائیں پھوٹ رہیں ہیں لب سے میرے
میری پیاری راج دلاری شہزادی
دیوالی پہ ملنا تو اب ہوگا ہی
خوب کریں گے آتش بازی شہزادی
اک اچھا سا شہزادہ بھی ڈھونڈھیں گے
اب کیا لو گی جان ہماری شہزادی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.