اظہار جذبۂ دل پوشیدہ دیکھنا
اظہار جذبۂ دل پوشیدہ دیکھنا
صاحبزادہ میر برہان علی خاں کلیم
MORE BYصاحبزادہ میر برہان علی خاں کلیم
اظہار جذبۂ دل پوشیدہ دیکھنا
اب پھول خود ہیں خار کے گرویدہ دیکھنا
عہد رواں کا جلوۂ شوریدہ دیکھنا
بیدار جو ہے فتنۂ خوابیدہ دیکھنا
تیری بساط جبر و تشدد الٹ نہ جائے
اب کے تو ہم بھی ہو گئے سنجیدہ دیکھنا
سائے پہ زندگی کے نہ کر اس قدر گھمنڈ
دیوار اس کی کب سے ہے بوسیدہ دیکھنا
ترک تعلقات کا کھل جائے گا بھرم
محفل میں یوں نہ پھر مجھے دزدیدہ دیکھنا
خود وقت ہی بتائے گا وہ دن خدا کرے
تجھ کو بھی گھر کی آگ میں نم دیدہ دیکھنا
ہوتا ہے جو بھی غم وہ ابھرتا ہے کب یہاں
گلیاں ہیں شہر عشق کی پیچیدہ دیکھنا
صہبائے غم سے شیشۂ دل پر نہ کیوں رہے
تصویر اس پہ ہے کوئی چسپیدہ دیکھنا
آتا ہے انتقام بھی لینا مگر کلیمؔ
دل چاہتا نہیں اسے رنجیدہ دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.