جا رہا چپکے سے سورج کا بدن پانی میں
جا رہا چپکے سے سورج کا بدن پانی میں
کیا بجھے گی بھلا دن بھر کی جلن پانی میں
شام آنچل کو پسارے ہوئے بیٹھی ہے ابھی
وہ اتارے گا مسافت کی تھکن پانی میں
رنگ لائے مری محنت بھلے کچھ دیر سے ہی
ڈوب جائے نہ مری سچی لگن پانی میں
جانے کیوں روٹھ گئی پیاس مرے ہونٹوں سے
جب سے محسوس ہوئی ایک چبھن پانی میں
رات بھر تارے اجالا سبھی کو بانٹیں گے
صبح ہوتے ہی بکھیریں گے کرن پانی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.