جاگتی آنکھوں میں تھا امبر کھلا
جاگتی آنکھوں میں تھا امبر کھلا
سو گئے تو خواب میں اک در کھلا
نام جب دل نے پکارا یا علیؑ
تو سبھی پر معنئ لشکر کھلا
بے خیالی میں چھوا اس نے مجھے
حسن کا اک در مرے اندر کھلا
کھینچ لوں گا دھوپ کی تصویر میں
رہ گیا گھر میں اندھیرا گر کھلا
زندگی میں رنگ بھرنے ہوں اگر
رکھو اپنے سامنے منظر کھلا
خواہشیں لینے لگیں انگڑائیاں
جب ترا سایہ دریچے پر کھلا
ساتھ رہ کر بھی رہے ہم اجنبی
ایک مدت بعد یہ ہم پر کھلا
خوب صورت پھول ہیں اس پیڑ کے
یا کوئی بیٹھا ہے بال و پر کھلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.