جان آ بر میں کہ پھر کچھ غم و وسواس نہیں
جان آ بر میں کہ پھر کچھ غم و وسواس نہیں
تو نہیں پاس تو پھر کچھ بھی مرے پاس نہیں
تو جلاوے تو جیوں تو ہی جو مارے تو مروں
تجھ سوا مجھ کو تو دارین میں کچھ آس نہیں
نام لینے سے ترا میں ہوں معطر ہوتا
گل جنت میں بھی سنتے ہیں کہ یہ باس نہیں
یارو ہے اظفریؔ اردو کی زباں کا وارث
اہل دہلی ہے وہ باشندۂ مدراس نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.