Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جان آتی ہے تیرے آنے سے

سید وجیہ الحسن شیرازی

جان آتی ہے تیرے آنے سے

سید وجیہ الحسن شیرازی

MORE BYسید وجیہ الحسن شیرازی

    جان آتی ہے تیرے آنے سے

    ڈوبتا جی ہے تیرے جانے سے

    مشکلیں ٹلتیں تو نہیں لیکن

    دل بہلتا ہے مسکرانے سے

    دیکھی جس جس نے بھی جھلک تیری

    بے خبر ہو گیا زمانے سے

    کربلا میں عجیب منظر تھا

    روشنی تھی دیا بجھانے سے

    جسم میں قید روح پوچھے ہے

    کب رہائی ہو قید خانے سے

    بانٹ دیتا ہوں میں سبھی خوشیاں

    غم نہیں دیتا میں خزانے سے

    مر گیا ہے جو ہجر میں تیرے

    کیا مرے گا وہ جان جانے سے

    یار اک بات تو بتا آخر

    کیا ملے گا یہ دل دکھانے سے

    میرے جذبات مر چکے ہیں سو اب

    تم دکھی ہو گے آزمانے سے

    فرش کو عرش جو بناتے ہیں

    عشق ہے مجھ کو اس گھرانے سے

    میں نے اس طرح جی اجاڑا ہے

    اب نہیں بستا یہ بسانے سے

    ہو گئی ہے جدید یہ دنیا

    اور ہم لوگ ہیں پرانے سے

    میں نے کوشش بہت کی ہے لیکن

    یاد مٹتی نہیں مٹانے سے

    ہم نے بیمار ہو کے بھی دیکھا

    تم نہ آئے کبھی بہانے سے

    رات کٹتی ہے رتجگوں کی اب

    ہجر کے گیت گنگنانے سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے