جان افسانہ یہی کچھ بھی ہو افسانے کا نام
جان افسانہ یہی کچھ بھی ہو افسانے کا نام
زندگی ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جانے کا نام
قطرہ قطرہ زندگی کے زہر کا پینا ہے غم
اور خوشی ہے دو گھڑی پی کر بہک جانے کا نام
آج تو کل کوئی اور ہوگا صدر بزم مے
ساقیا تجھ سے نہیں ہم سے ہے مے خانے کا نام
انتظار فصل گل میں کھو چکے آنکھوں کا نور
اور بہار باغ لیتی ہی نہیں آنے کا نام
تاب ناکامی نہیں تو آرزو کرتا ہے کیا
ساقیا تجھ سے نہیں ہم سے ہے مے خانہ کا نام
واقف ملاؔ نہ تھی بزم خرد یہ طے ہوا
ہو نہ ہو یہ ہے کسی مشہور دیوانے کا نام
- کتاب : Junoon (Pg. 167)
- Author : Naseem Muqri
- مطبع : Naseem Muqri (1990)
- اشاعت : 1990
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.