جان حسن اور کائنات رنگ و بو کیا چیز ہے
جان حسن اور کائنات رنگ و بو کیا چیز ہے
تیری قربت کہہ گئی اے یار تو کیا چیز ہے
وصل کی بے انتہا سرمستیوں سے پوچھ لو
کہ سرور آرا حصول جستجو کیا چیز ہے
جان جاؤ گے تمہارا بھی کبھی ٹوٹا جو دل
کہ غم و درد شکست آرزو کیا چیز ہے
جتنی دلبر کی مرے شکل و شمائل ہے حسیں
اتنی دل کش اور اتنی خوبرو کیا چیز ہے
کیف سے لبریز اس کی چشم گیں کے سامنے
ساقیا تیرا یہ مے پرور سبو کیا چیز ہے
چاند ہے سورج ہے پھول و خوشبو ہے یا ہے دھنک
بولو میری جاناں جیسی ہو بہ ہو کیا چیز ہے
مجھ سے مت پوچھو کسی سے دل لگا کر دوستو
جان لو آوارگیٔ کو بہ کو کیا چیز ہے
میں خموشی کو ہی بہتر جانتا تھا اے ذکیؔ
ان سے باتیں کرکے سمجھا گفتگو کیا چیز ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.