جان کر ہم نے جان وفا آپ کو
جان کر ہم نے جان وفا آپ کو
اک نظر ہی میں دل دے دیا آپ کو
آج یوں دل نے دی ہے صدا آپ کو
جیسے اپنا بنا ہی لیا آپ کو
دیکھ کر آئنہ آپ شرما گئے
دیکھتا رہ گیا آئنہ آپ کو
آپ اور میکدہ واعظ محترم
ہم سمجھتے رہے پارسا آپ کو
جاں بہ لب تھا مگر جی اٹھا دیکھ کر
اب مسیحا کہوں یا خدا آپ کو
چیر کر سینہ کیسے دکھاؤں بھلا
دل کا شیرازہ بکھرا ہوا آپ کو
کون کرتا بھلا آپ کا سامنا
کس میں جرأت تھی جو دیکھتا آپ کو
اس قدر شعلگی دردؔ اشعار میں
لوگ کہتے ہیں آتش نوا آپ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.