جان کر اس پہ دل و جان ہیں ہارے ہم نے
جان کر اس پہ دل و جان ہیں ہارے ہم نے
عشق میں کر لیے ہیں خود ہی خسارے ہم نے
ہم کو معلوم ہے احساس جدائی کیا ہے
لوگ کھوئے ہیں کئی جان سے پیارے ہم نے
دل کے بیماروں کو سمجھانا پڑا ہے مہنگا
اور بھڑکا دیے ہیں بجھتے شرارے ہم نے
صاحب تخت یوں ہی ہم نہ ہوئے ہیں لوگو
بارہا جنگ کے میدان ہیں ہارے ہم نے
سو گئے بھوک کی شدت سے شکم تھامے ہم
وقت ایسے بھی کئی بار گزارے ہم نے
بچپنا لپٹا ہے پیوند لگے کپڑوں میں
یہ ہی پائے ہیں فقط چاند ستارے ہم نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.