جان یوں ہی فنا نہیں کرتے
جان یوں ہی فنا نہیں کرتے
دشمنوں کا بھلا نہیں کرتے
عادتاً جو ہیں وہ ہی رہتے ہیں
لوگ کچھ بھی نیا نہیں کرتے
جن کی فطرت میں بے وفائی ہو
وہ کبھی بھی وفا نہیں کرتے
طاق پہ رکھتے ہیں انا تک دل
ہم رفاقت کو کیا نہیں کرتے
روز کھاتے ہیں قسمیں وہ ہم سے
پر ہمارا کہا نہیں کرتے
جو نہیں مانتے خطا اپنی
وہ کسی کے ہوا نہیں کرتے
خاصیت ہے یہ دھوکے بازوں کی
سامنے سے دغا نہیں کرتے
سچ بتا کر تمامؔ جھوٹے لوگ
جھوٹ کو بے مزہ نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.