جانے کب کس کے چھلکنے سے ہو دنیا غرق آب
جانے کب کس کے چھلکنے سے ہو دنیا غرق آب
میری مٹھی میں ہے دریا ساغر و جوش شباب
دیدہ و دل کا پیالہ بھی گنوا آئے مزید
دیدۂ خمار کی خواہش میں ہم خانہ خراب
رقص وحشت کے لئے کوئی تو محور چاہئے
پاؤں بے زنجیر ہیں اور خیمہ بے چوب و طناب
اب سے ان جنگ و جدل میں دانہ پانی کے سوا
ساتھ میں طبل و علم ہو اور طاؤس و رباب
میری باتوں میں بھی راز آگہی آ ہی گیا
جیسے رمز روئے جاناں جیسے اسرار کتاب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.